تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:مسلم لیگ ن کو آئندہ انتخابات میں شاندار کامیابی ملے گی ،راناسکندرحیات

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو ۔مسلم لیگ ن کو آئندہ انتخابات میں شاندار کامیابی ملے گی ٹھٹھی اوتار میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے ۔عوام کا شاندار استقبال ۔ان خیالات کا اظہارچیرمین ضلع کونسل قصور رانا سکندرحیات خاں نے نواحی گاؤں ٹھٹی اوتارمیں ترقیاتی کاموں کاافتتاح کرتے ہوئے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس سے قبل جب وہ ٹھٹھی اوتار پہنچے تو چوہدری سردار علی چوہدری محمدسرور چوہدری لیاقت علی کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے انکا استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی۔ راناسکندر حیات نے کہا کہ ہم نے علاقے بھر میں عربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ہیں اس گاؤں میں بھی ترقیاتی کاموں کے جال بھچادیں گے اور مشکل گھڑی میں اس گاؤں کے لوگوں کو تنہا چھوڑا جائے گا ۔ پورے گاؤں میں سولنگ اور نالیاں لگوا دی جائیں گی اور جلد ہی یہاں سوئی گیس بھی پہنچا دی جائے گی ،آئندہ الیکشن میں ہمیں شاندار کامیابی ملے گی اس موقع پرماسٹر محمد رفیق ،آصف رضا ، عاطف چوہدری ،چوہدری محمد انور ، چوہدری جان محمد چوہدری گل محمد ،چوہدری محمد صغیر ، ماسٹر محمد اشرف نقشبندی ،راحیل احمد سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button