تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:نواحی گاؤں چک 33میں دیور کی بھابی سے زبردستی زیادتی کی کوشش

پتوکی (تحصیل رپورٹر )تحصیل پتوکی کے نواحی گاؤں چک 33میں دیور کی بھابی سے زبردستی زیادتی کی کوشش ۔مزاحمت پر تشدد ۔کپڑے پھاڑ کر برہنہ کر دیا۔مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق محمد نوید کی ہمشیرہ کی شادی چک 33میں ہوئی ۔جہاں گزشتہ روز دیور جو کہ پسٹل لیکر بھابی کے گھر داخل ہوگیا اور زبردستی کھینچ کر ایک کمرے میں لے گیا زمین پر گرا کر زیادتی کی کوشش کی مزاحمت پر تشدد کیا اور کپڑے پھاڑ کر برہنہ کر دیا۔لڑکی کے شور مچانے پر اہل علاقہ اکھٹے ہوگئے اور ملزم محمد شان موٹر سائیکل پر سوار ہوکر دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے لڑکی کے بھائی محمد نوید کی تحریری درخواست پر ملزم محمد شان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم پولیس ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی۔

یہ بھی پڑھیں  آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس میں اعظم سواتی قصور وار قرار، رپورٹ جمع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker