بین الاقوامیتازہ ترین

ڈھاکہ:خالدہ ضیاءکو5سال قید کی سزاسنادی گئی

ڈھاکہ(ڈیسک نیوز)سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم خالدہ ضیا ءپر یتیم افراد کے غیرملکی فنڈز میں غبن کا الزام ثابت ہونے پر عدالت نے انھیں پانچ سال قید کی سزا سنادی ہے۔اسی مقدمے میں عدالت نے ان کے بیٹے سمیت 5افراد کو دس سال قید کی سزاسنائی ہے۔ سزا کےبعد رواں سال دسمبر میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔خالدہ ضیاء حزب اختلاف کی رہنما بھی ہیں، وہ دومرتبہ بنگلہ دیشی وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہیں۔خالدہ ضیاء،ان کے بڑے بیٹے اور دیگر 4افراد پر 2001تا2006 کے دور حکومت میں ڈھائی لاکھ ڈالر کی خورد برد کا الزام تھا۔فیصلے کے موقع پر دارالحکومت ڈھاکہ اور دیگر شہروں میں صورتحال کشیدہ ہے جبکہ پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔کسی بھی ممکنہ صورتحال کے پیش نظرآج بیشتر اسکول و کالج بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیاتھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button