تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:جموں کشمیر موومنٹ فیکٹری ایریا قصورکے زیر اہتمام کشمیر ریلی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)جموں کشمیر موومنٹ فیکٹری ایریا قصورکے زیر اہتمام کشمیر ریلی اور آل پارٹیز کانفرنس سے سیاسی و مذہبی رہنماؤں کا خطاب۔کشمیری مجاہدین پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ پاکستان میں بہنے والے سارے دریا کشمیر سے نکلتے ہیں ۔پاکستان کی شہ رگ کشمیر ہے اور شہ رگ کی حفاظت کرنا ہمارا قومی فرض ہے۔ان خیالات کا اظہارجموں کشمیر موومنٹ فیکٹری ایریا قصورکے رہنما ابو یاسر ،مقامی رہنما محمد افضل ،جماعت اسلامی زون کے امیر مقبول حسین کمبوہ،اور اسلامی جمعیت طلبہ ضلع قصور غربی کے ناظم احمد جمال اور دیگر رہنماؤں نے تحریک آزادی کشمیر کے سلسلے میں نکالی گئی ریلی اور بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے کیا۔ ان رہنماؤں نے اپنے اپنے خطابات میں کہا کہ جموں کشمیر موومنٹ ملک بھر میں کشمیری مجاہدوں سے اظہار یکجہتی کیلیے ہفتہ کشمیر منا رہی ہے۔ انڈیا ہمارے دریاؤں پر بند باندھ کر ہمارے ملک کا پانی بند کر رہا ہے مگرحکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ کشمیر پاکستان کے سولہ کروڑعوام کی شاہ رگ ہے کیونکہ قائد اعظم ہی نے کشمیر کو پاکستان کی شاہ رگ قرار دیا تھا مگر موجودہ حکمرانوں نے اقوام متحدہ کی قرادادوں کو چھوڑ کر پاکستان پر جہادی تنظیموں کی پابندی لگا دی ہے جو قابل مزمت ہے۔ حکومت مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حل کروائے اور کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دیا جائے ۔پاکستان کے اندر انڈیا اور اسرائیل کی جو ایجنسیاں دہشت پھیلا رہی ہے یہ را کے ایجنٹ ہیں ہم کشمیر کی وجہ سے ہی زندہ ہیں کیونکہ کشمیر پاکستان کی شاہ رگ ہے۔انہوں نے کہا کہ حزب المجاہدیں کے برہان وانی نے شہادت دیکر تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونک دی ہے۔اب عورتیں بچے اور بوڑھے بھی غلیلوں سے انڈیا کی فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں۔لاکھوں شہیدوں کی قربانیاں رائگاں نہیں جائیں گی انشا ء اللہ کشمیر ضرور آزاد ہوگا بلکہ انڈیا ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا۔اب امریکی اور انڈیا نے آزادی کشمیرکی جنگ کے ہیرو حافظ سعید،اورسید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دیکر عالمی قوانیں کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ سید صلاح الدین کے معاملہ کو عالمی عدالت میں اٹھایا جائے اور مجاہد حافظ سعید کی بار بارنظر بندی کو کشمیر کاز سے حکومت کی چشم پوشی قرار دیا

یہ بھی پڑھیں  پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والا 13 جولائی کو پہنچ رہا ہے، شہبازشریف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker