تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:حالات سے تنگ دو خواتین نے زہریلی گولیاں کھا کرخودکشی کرلی

okaraاوکاڑہ(محمد مظہررشید)اوکاڑہ کے نواح میں حالات سے تنگ دو خواتین نے خودکشی کیلئے زہریلی گو لیا ں کھالیں جس سے ایک جاں بحق دوسری بچ گئی جاں بحق ہونے والی خاتون نے اپنے قیدی خاوندکی جدائی برداشت نہ کرتے ہوئے گندم کی گولیاں کھالی تھیں تفصیلات کے مطابق چک نمبر50تھری آر کی رہائشی نوربخت بی بی کا خاوند سکندرحیات کسی مقدمہ میں ساہیوال جیل میں قید تھا اسکی جدائی سے تنگ آکرگندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں جس سے وہ جاں بحق ہوگئی جبکہ دوسری خاتون راشدہ بی بی نے گھریلو حالات سے تنگ آکر زہریلی دوا کھا لی مگر طبی امدادکی فراہمی پر اسکی جان بچ گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!