تازہ ترینعلاقائی

مصطفی آباد:سید طیب حسین رضوی ایڈووکیٹ کی طرف سے این اے 138کے چیرمینوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)چیرمین یوسی دفتوہ سید طیب حسین رضوی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی طرف سے این اے 138کے چیرمینوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام،چیئرمین کی بڑی تعداد کی شرکت ،عوامی مسائل اور ذاتی کاموں کیلئے ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا عزم، تفصیلات کے مطابق چیرمین یونین کونسل دفتوہ سید طیب حسین رضوی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی طرف سے این اے 138سے تعلق رکھنے والے چیئرمینوں کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں چوہدری انور مقارب، چوہدری اختر ، چوہدری ندیم انصاری، چوہدری کاشف نیاز، جمال یوسف، سردار تاج ڈوگر، ظفر شاہ، عمران پر کاش، محمد حسین، علی احمد، محمد جاوید شاہ، شہباز رفیع، رضوان عزیز، شوکت علی چھجو خاں، محمد الیاس سندھو ودیگر چیئرمینوں کی بڑی تعداد کے علاوہ رہنما مسلم لیگ ن شبیر عثمانی، سابقہ ایم پی اے چوہدری اختر نول، مختلف یونین کونسلروں کے کونسلرز حضرات کے علاوہ سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں نے شرکت کی، اس موقع پر چیرمین یونین کونسل دفتوہ سید طیب حسین رضوی ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج کی تقریب کا مقصد عوامی مسائل اور اجتماعی مسائل کے حل کیلئے مل کر کام ہے، ہم ایک دوسرے کے دست و بازو بنیں اور کسی بھی مشکل میں ایک دوسرے کا درد محسوس کریں ، ا س موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ میرا حال اور ماضی عوام کے سامنے ہے ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کو ترجیح دی، اگر مجھے مسلم لیگ ن نے موقع دیا تو پی پی 175یا این اے 138سے دوستوں کے تعاون سے الیکشن میں حصہ لوں گا،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button