شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / نواز شریف، مریم اور کپیٹن (ر) صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

نواز شریف، مریم اور کپیٹن (ر) صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

اسلام آباد(بیوروچیف)نیب کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ کو مراسلے بھجوادیے گئے ہیں۔وزارت داخلہ کو دو الگ الگ مراسلے بھجوائے گئے ہیں، ایک مراسلے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ دوسرے میں ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ  میں شامل کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔واضح رہے کہ نیب کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف دائر ریفرنسز کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جاری ہے جب کہ گزشتہ روز سماعت کے دوران نوازشریف نے نیب ریفرنسز کی سماعت میں حاضری سے دو ہفتے کے استثنیٰ کی درخواست کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  عام انتخابات 2018میں حصہ لینے والے 2700 امیدوار ملزم نکلے