تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:ممبران قومی اسمبلی رانا حیات خاں اور رانا اسحاق خاں کے والدرانا نثار احمد خاں کیلیے قرآن خوانی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کے چچا،ممبران قومی اسمبلی رانا حیات خاں اور رانا اسحاق خاں کے والدرانا نثار احمد خاں کیلیے قرآن خوانی۔سارا دن عوامی سماجی مذہبی راہنماؤں کا اظہار افسوس کیلیے تانتا بندھا رہا تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کے چچا،ممبران قومی اسمبلی رانا حیات خاں اور رانا اسحاق خاں کے والد رانا نثار احمد خاں کیلیے قرآن خوانی لمبے جاگیر میں منعقد کی گئی جس میں وی آئی پی شخصیتوں، وفاقی و صوبائی وزرا،موجودہ و سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ،چئیرمینوں ،کونسلروں اورعوامی ،سماجی،سیاسی رہنماؤں سمیت ہزاروں افرادنے شرکت کی ۔مزید برآں پنجاب اورضلع بھر سے انکے گھر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا۔ انکی وفات پرمعروف عالمدین مولانا عبدالعزیز فاروقی ،سابق ناظم رانا مشتاق احمد خاں،راو شفیق ،رانا عتیق خورشیدایڈووکیٹ،سید بلال شاہ سمیت دیگر درجنوں سیاسی و سماجی رہنماؤں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ان راہنماؤں نے مرحوم کی وفات کو رانا فیملی اورسوگواران کیلیے ایک سانحہ قرار دیتے ہوئے انکی مغفرت کی دعا کی ہے اور مرحوم کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button