پاکستانتازہ ترین

نیب نے نواز شریف کو براہ راست ملزم قرار دے دیا

اسلام آباد(بیوروچیف)قومی احتساب بیورو نے دو ضمنی ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو براہ راست ملزم قرار دیا ہے۔ العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ سے متعلق دائر ضمنی ریفرنسزمیں نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نواز شریف تمام اثاثوں کے خود مالک تھے۔ ضمنی ریفرنسز میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے اثاثے اپنے بچوں کے نام بنا رکھے تھے اور ان کے بچے نواز شریف کے بے نامی دار تھے۔ ضمنی ریفرنس میں مزید کہا گیا کہ نواز شریف اپنے اثاثوں سے متعلق بے گناہی ثابت کرنے میں ناکام رہے جب کہ انہیں تحقیقات کے لیے بلایا گیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔نیب کی جانب سے ضمنی ریفرنسز میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جے آئی آئی ٹی کا مواد اتنا زیادہ ہے کہ اس کی بناءپر کارروائی آگے بڑھائی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!