شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / شعیب اخترکو پی سی بی کا برانڈ ایمبیسیڈر مقررکردیاگیا۔

شعیب اخترکو پی سی بی کا برانڈ ایمبیسیڈر مقررکردیاگیا۔

اسلام آباد(نمائندہ سپورٹس)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ کے بتایا کہ شیعب اختر کو مشیر برائے کرکٹ معاملات اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔13 اگست 1975 کو راولپنڈی میں پیدا ہونے والے شعیب اختر نے 46 ٹیسٹ، 163 ایک روزہ اور 15 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر کو آج بھی دنیا کا تیز ترین بولر مانا جاتا ہے۔ کرکٹ کی تاریخ میں سے زیادہ تیز یعنی 100.2 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرانے کا ریکارڈ پاکستانی پیسر کے پاس ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  مزاحیہ اداکار افتخار قیصر کی حالت تشویشناک ہوگئی