شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پتوکی:ڈپٹی کمشنر قصو رکی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی انعم زید کا پتوکی شوگر مل پر چھاپہ

پتوکی:ڈپٹی کمشنر قصو رکی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی انعم زید کا پتوکی شوگر مل پر چھاپہ

پتوکی (تحصیل رپورٹر )ڈپٹی کمشنر قصو رکی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی انعم زید کا پتوکی شوگر مل پر چھاپہ ۔زمینداروں کو 180روپے کی بجائے 130روپے فی من گنا خریدنے والے دو مڈل مینوں کے خلاف مقدمہ درج۔کاشتکاروں کا احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی انعم زید نے کسانوں کی شکایت پر کہ شوگر مل میں دو مڈل مین ضیاء اللہ ، بوٹے شاہ ملی بھگت سے زمینداروں سے ایک سو اسی روپے کی بجائے ایک سو تیس روپے فی من کے حساب سے گنا خرید رہے ہیں جو کہ سراسر زیادتی اور ناانصافی ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی انعم زید نے شوگر مل پر چھاپہ مارا تو دو مڈل مین شوگر مل کی ٹوکن پوسٹ کے قریب لوگوں کو کم قیمت پر گنے کی کم قیمت پر نقد ادائیگی کیلئے آمادہ کر رہے تھے جن کو اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کے حکم پر سٹی پولیس نے گرفتار کر لیا سٹی پولیس نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کی تحریری رپورٹ پر دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ریلوے ٹریک پر دھماکے سے بگٹی ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی، 12 افراد زخمی