پاکستانتازہ ترین

سابق وزیراعظم نواز شریف آج شیخوپورہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

شیخوپور(پاک نیوز)سابق وزیراعظم نوازشریف آج شیخوپورہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔جلسہ گاہ میں ڈیڑھ سو فٹ چوڑا اوربیس فٹ اونچا سٹیج تیار کیا گیا ہے جبکہ جلسہ گاہ میں 25 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں۔پنڈال میں پارٹی قیادت کے بڑے بڑے پینا فلیکس اور بینرز آویزاں کر دیئے گئے جبکہ گراﺅنڈ میں پارٹی پرچموں کی بہار ہے اور کارکنوں کا جوش و جذبہ دیدنی ہے۔ڈی پی او سرفراز احمد خان ورک کی ہدایت پرجلسہ گاہ کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  فیصل آباد:ملک کو دہشت گردی سے پاک کر کے ہی دم لیں گے، فاطمہ فریحہ ایم پی اے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker