
راجن پور (پاک نیوز) جام پورانڈس ہائی وے پروین اورٹرالرمیں تصادم ہوا ہے ۔تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق،سات زخمی ہو گئے ہیں۔ ضلع راجن پور کے علاقے جام پور میں انڈس ہائی وے پرمسافر وین اورٹرالر میں تصادم میں 4افراد جان کی بازی ہارگئے اس کےعلاوہ حادثے میں 7افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔حادثے کے دوران مرنے والوں میں خاتون اور بچہ بھی شامل ہے۔ زخمیوں اورلاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔