تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:دو اوباش نوجوانوں نے گھر میں اکیلی لڑکی سے زیادتی کی کوشش

بھائی پھیرو(نامہ نگار)دو اوباش نوجوانوں نے گھر میں اکیلی لڑکی سے زیادتی کی کوشش۔شور مچانے پر بھاگ گئے۔محلے دار مقدمہ درج۔لواحقین کا ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزمحلہ صابری میں محمدنواز اپنی بیوی کے ہمراہ اپنی حویلی مویشیاں میں دودھ دھونے گیا ہوا تھا اور انکی سولہ سالہ نوجوان بیٹی عائشہ گھر میں کھاناپکانے میں مصروف تھی کہ اسی اثنا موقع پا کراوباش نوجوان عاصم اپنے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ گھر میں گھس آئے اور ڈرا دھمکا کر کمرے میں لے گئے اور زیادتی کی نیت سے لڑکی سے چھیڑ چھاڑ شروع کردی۔شور مچانے پرمحلہ داروں نے لڑکی کو اوباشوں کے چنگل سے چھڑا لیا جبکہ اوباش بڑھکیں مارتے بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے۔وقوعہ کا سن کر درجنوں محلے دار اکٹھے ہو کر تھانہ سٹی پہنچ گئے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے لگے ۔تھانہ سٹی میں مقدمہ دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور ایک ملزم عاصم کوگرفتار کر لیا گیا۔لواحقین نے مطالبہ کیا کہ تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائے

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال کے شعبہ ایکسرے میں راجہ رفعت نےکرپشن کی انتہاکردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker