شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ساہیوال:عوام کے جان ومال کا تحفظ اور انصاف کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہیں،عاطف اکرام

ساہیوال:عوام کے جان ومال کا تحفظ اور انصاف کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہیں،عاطف اکرام

ساہیوال(بیورورپورٹ)عوام کے جان ومال کا تحفظ اور انصاف کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہیں۔پولیس ملازمان کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔پولیس ملازمان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گئے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عاطف اکرام نے پولیس لائن ساہیوال میں پولیس افسران کے دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرڈی ایس پی سٹی سرکل ملک شکیل کھوکھر ، ڈی ایس پی صدر سرکل محمد وسیم ، ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر غلام محمد، انسپکٹر لیگل ،محمد اسلم،انسپکٹر سکیورٹی ریجنل پولیس آفس رانا افتخار احمد،انسپکٹر سعید احمد خان لودھی اور ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کے علاوہ دیگر پولیس افسران اور پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا سے تعلق رکھنے والے مختلف اخبارات وٹی وی چینلز کے صحافی حضرات بھی موجو دتھے۔انہوں نے کہا دربار کاانعقاد و خاص مقصد پولیس ملازمان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کیا گیا ہے تاکہ پولیس ملازمان کہیں اور اپنے مسئلے بیان کرنے یا سفارشیں کروانے کی بجائے پہلے مجھے اپنے مسائل بتائیں کسی ملازم کو کوئی ٹرانسفر پوسٹنگ ،چھٹی یا اور کوئی ذاتی یا اجتمائی مسئلہ درپیش ہے،محکمہ کے بہتری کے لئے کوئی بہترتجویز ہے ،کرائم کے حوالہ سے کوئی خفیہ اطلاع مجھے دینا چاہتا ہے تو میرا ذاتی نمبرتمام ملازمان کے پاس موجو د ہے مجھ سے وہ ہر وقت رابطہ کرسکتے ہیں میرا دفتر تمام ملازمان کے لئے ہر وقت کھلا ہے اسکے علاوہ میرے آفس میں ایک شکایت باکس ملازمان کی شکایات کی داد رسی کے لئے رکھاجا رہا ہے جس میں ملازمان اپنی شکایات کو ڈال سکتے ہیں اس باکس کی چابی صرف میرے پاس ہوگی۔ملازمان کی تنخواہوں کی فکسیشن سے متعلق معلامات میرے نوٹس میں ہیں اس کے لئے تما م ضروری تحرک کیا جارہا ہے اورمتعلقہ اداروں کے ساتھ اس معاملہ میں میٹنگز اورتعاون جاری ہے چند روز میں اس سے متعلقہ تما م معاملات حل کردئے جائیں گئے۔اگر میرے دفتری عملہ میں سے آپ کو کسی قسم کی کوئی بھی شکایت ہے تومیرے ساتھ شئیر کر سکتے ہیں۔ تھانہ کلچر کی تبدیلی کا بنیادی عنصر ہمارا رویہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں۔ شہداء پولیس کے اہل خانہ قابل احترام ہیں شہداء نے اپنی جانیں دیکر ہمارے مستقبل کو محفوظ بنایاہے ان کی اس قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔تمام پولیس افسران متعلقہ شہید کے خاندان سے روابط رکھیں اور انکے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کرنے میں انکی مدد کریں ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکارراں سے اپنا رویہ دوستانہ رکھیں اور ان سے مکمل تعاون کریں۔پولیس اہلکار اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر اور اپنی ہرخوشی و غم کو چھوڑ کر عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہیں،انہوں نے پولیس پر بھی زور دیاکہ مظلوم کی داد رسی کریں ہمارا کام مظلوم کوتحفظ دینا ہے ناکہ شریف آدمی آپ کے پاس آنے سے ڈرے۔ہماری نوکریاں صدا نہیں رہنی آج آ پ کے پاس کو ئی سائل آیا ہے یاد رکھیں کل آپ بھی سائل کی جگہ ہو سکتے ہیں۔اگر آپ کسی کو سلام کریں گے تو وہ بھی آپ کو سلام کرئے گا نفرت کا جواب نفرت سے ہی ملے گا۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو جو اختیارات دئیے ہیں وہ لوگوں کی بھلائی کے لئے استعمال کریں۔اس موقع پر ملازمان نے اپنے مسائل کے بارہ میں درخواستیں پیش کیں اور اپنے مسائل بیان کئے جن کے متعلق انہوں نے موقع پر ہی مناسب احکامات جاری کردیئے

یہ بھی پڑھیں  آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا اوگرا کو خط