پاکستانتازہ ترین

نیب حکومتی دم چھلابن گئی ، فیصل صالح حیات

downloadاسلام آباد(بیوروچیف)مسلم لیگ کے رہنما فیصل صالح حیات کا کہنا ہے کہ نیب افسر کامران فیصل کی موت پر افسوس ہے۔ موجودہ نیب کی قیادت سے کسی خیر کی امید نہیں۔ نیب قیادت سپریم کورٹ کے کسی فیصلے پر عمل درآمد نہیں کریں گے۔ حکومت نےتحقیقات کے لیے خود ساختہ کمیشن قائم کردیا ہے۔ رینٹل پاور کیس کی سماعت کے اختتام پر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیصل صالح حیات کا کہنا تھا کہ نئے بینچ کی تشکیل سے کامران فیصل کی المناک موت کے راز جاننے میں مدد ملے گی۔ آج بھی عدالت عظمیٰ کے سامنے کہا ہے کہ موجودہ نیب کی قیادت سے کسی فیصلے پر عمل درآمد کی امید نہیں رکھی جاسکتی۔ ملزمان کی فہرست میں سب سے اوپر وزیراعظم راجا پرویز اشرف کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے بیان پر افسوس ہوا ہے۔ عدالتی حکم نامے میں واضح طور پر درج ہے کی ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ بد قسمتی سے نیب آج حکومتی دم چھلا بن چکی ہے، عوام اب کسی اور پر کیا اعتبار کرے۔ فیصل صالح حیات کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر یقین ہے،جلد راجا پرویز سمیت تمام ملزمان قانون کےکٹہرے میں ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: ملکی اور علاقائی سیاسی و صحافتی کاروباری شخصیات نے صحافی نوید اقبال کی عیادت اور جلد صحت یابی کے لئے دعا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker