تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو : نواحی گاؤں ڈھلواں کا بچہ بچہ بوند بوند کو ترسنے لگا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو کے نواحی گاؤں ڈھلواں کا بچہ بچہ بوند بوند کو ترسنے لگا۔کروڑوں سے بننے والی واٹر سپلائی چار ہفتوں سے بند۔لوگ زہریلا پانی پینے سے طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا۔عوامی سماجی اور کسان رہنماؤں کا شدید احتجاج کر تے ہوئے پانی فراہم کرنے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کے نواحی گاؤں ڈھلواں میں کروڑوں روپے سے بننے والی واٹر سپلائی گزشتہ چار ہفتوں سے بند پڑی ہے اور گاؤں کے لوگ بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں۔فیکٹریوں کی وجہ سے زیر زمین پانی زہریلا ہو چکا ہے اور لوگ واٹر سپلائی کا پانی پیتے ہیں مگرچار ہفتوں سے یہ سپلائی بند ہے اور لوگ نلکوں کا گندااور زہر آلود پانی پینے پر مجبور ہیں۔زہریلا پانی پینے سے لوگ طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلاہو چکے ہیں۔مساجد میں بھی پانی نہیں جس کی وجہ سے نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔عوامی سماجی حلقوں اور سماجی رہنماؤں عبدالحفیظ،محمد یاسین،احسان الہی،محمد منشا اور حبیب احمد نے مطالبہ کیا ہے کہ واٹر سپلائی کو جلد از جلد چالو کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  الطاف حسین کی گرفتاری پرتبصرہ نہیں کرسکتے،تر جمان برطانوی ہائی کمیشن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker