شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

دبئی(نمائندہ سپورٹس)اسلام آباد یونائیٹڈ نے 114 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو شکست دے دی۔پی ایس ایل تھرڈ ایڈیشن کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ملتان سلطان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 113 رنز اسکور کیے۔جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 114 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 17 ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا اور 117 رنز اسکور کیے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ صفر کے اسکور پر گری جس میں لیوک رانچی تین بالز کھیل کر کوئی رن بنائے بغیر عرفان کی بال پر پولارڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ٹیم کا دوسرا کھلاڑی 37 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوا، صاحبزادہ فرحان نے 7 گیندوں پر 9 رنز بنائے اور عمران طاہر کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔تیسری وکٹ 47 کے اسکور پر گری چیڈوک والٹن کی صورت میں گری جنہوں نے 23 گیندوں پر 28 رنز بنائے، انہوں نے 5 چوکے لگائے بعدازاں جیند خان کی بال پر شہزاد کو کیچ دے بیٹھے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کا چوتھا کھلاڑی 63 کے اسکور پر آؤٹ ہوا، عمران طاہر کی بال پر وکٹ کیپر سنگا کارا نے آصف علی کا کیچ پکڑ لیا، آصف علی نے 19 بالز پر 11 رنز اسکور کیے اور ایک چوکا لگایا۔پانچویں وکٹ آندرے رسل کی شکل میں گری وہ عمران طاہر کی پہلی ہی بال پر آؤٹ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں  ہر پاکستانی کو کرپشن کے خلاف اٹھنا ہو گا : ریہام خان