شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پھولنگر:بیوہ ممتاکی کل کائنات لٹ گئی

پھولنگر:بیوہ ممتاکی کل کائنات لٹ گئی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بیوہ ممتا کی کل کائنات اس وقت لٹ گئی جب تیز رفتار ٹرالر نے بیوہ ماں کا اکلوتابیٹا کچل کرہلاک کر ڈالا،ساتھی شدید زخمی ۔مستقبل کی امیدوں کا اکلوتا سہارا چھن جانے سے بد نصیب اور غربت کی ماری ماں رو رو کر ہلکان۔غشی کے دورے۔لواحقین کا وزیر اعلی سے امداد کی اپیل ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں بہرامکے کی بیوہ ماں آسیہ بی بی کا اکلوتا بیٹاچودہ سالہ غلام مصطفے اپنے ماموں عمران کے ساتھ موٹر سائیکل نمبرLEK 8848 پر جمبر سے واپس گھر آرہا تھا کہ جب وہ بھائی پھیرو بائی پاس کے قریب پہنچا تو پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرالرنمبر JU 3731کے نامعلوم ڈرائیور نے نہایت غفلت اور لاپروائی سے موٹر سائکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائکل مکمل تباہ ہو گئی،غلام مصطفے موقع پر ہلاک ہو گیا اور اس کے جسم کے چیتھڑے اڑ گئے جبکہ اسکا ماموں شدید زخمی ہو گیا جسے علاج کیلیے ٹراما سنٹر پہنچایا گیا۔بچے کی لاش تھانہ سٹی بھائی پھیرو لائی گئی جہاں کچھ دیر بعد متوفی کی بد نصیب بیوہ ماں آسیہ بی بی اور دیگر لواحقین بھی آگئے۔تھانہ میں اپنے اکلوتے بیٹے اور مستقبل کے واحد سہارے کی لاش دیکھ کر آسیہ دھاڑیں مار مار کر روتی رہی اور اسے غشی کے دورے پڑنے لگے۔ماں نے روتے روتے بتایا کہ اسکا خاوند مر چکا ہے اور اسکا صرف ایک ہی بیٹا تھا جس کے سہارے وہ جی رہی تھی کہ بڑھاپے میں وہی اسکا سہارا بنے گا مگر اب اس بھری دنیا میں اسکا کوئی سہارا نہیں،وہ زندگی کیسے گزارے گی اسے کچھ نہیں سوجھتا۔یہ بتاتے ہوئے اسے غشی کا دورہ پڑا اور وہ بے ہوش گئی۔اس کے ساتھ آئے سردار نامی شخص نے بتایا کہ بیوہ بہت غریب تھی اوریہی بیٹا محنت مزدوری کرکے گھر کا نظام چلارہا تھا۔ان کے گھر تو کفن دفن کا بھی انتظام نہیں۔اس نے خادم اعلی پنجاب وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بیوہ کی امداد کریں

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو: لیسکوخصوصی ٹاسک فورس کاشہرمیں بجلی چوروں کےخلاف کامیاب چھاپہ