شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / سینٹ الیکشن: اسحاق ڈار، آصف کرمانی،مشاہد حسین سید جیت گئے

سینٹ الیکشن: اسحاق ڈار، آصف کرمانی،مشاہد حسین سید جیت گئے

اسلام آباد(بیوروچیف) سینیٹ انتخابات کے لیے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے اور ابتدائی طور پر غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب سے (ن) لیگ کے 11 امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے پہلی مرتبہ سینیٹ انتخابات میں آزاد امیدواروں کی حیثیت سے حصہ لیا۔سینیٹ الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں جن کےمطابق پنجاب سے (ن) لیگ کے 11 امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں۔جنرل نشست پر پنجاب اسمبلی سے 7 امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں جن میں زبیر گل، شاہین خالد بٹ، آصف کرمانی، رانا مقبول احمد بھی کامیاب قرار پائے ہیں۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی ٹیکنوکریٹ کی نشت پر کامیاب ہوگئے ہیں جب کہ مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدوار مشاہد حسین سید بھی اسلام آباد سے ٹیکنو کریٹ کی نشست پر سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔ ٹیکنو کریٹ کی نشست پر حافظ عبدالکریم بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔فاٹا سے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق چار سینیٹرز منتخب ہوگئے ہیں جن میں ہدایت اللہ، ہلال الرحمان، شمیم آفریدی اور مرزا آفریدی کامیاب قرار پائے ہیں۔ اس سے پہلے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 12بجکر6منٹ پر سینیٹ انتخابات کیلئے اپنا ووٹ کاسٹ کیا، قومی اسمبلی آمد کے موقع پر(ن)لیگ کے ارکان اور اتحادیوں نے گرمجوشی کے ساتھ وزیراعظم کا استقبال کیا، ایک صحافی کے سوال کے جواب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہورہی۔ ہفتہ کو سینیٹ انتخابات کے موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ووٹ ڈالنے کیلئے قومی اسمبلی پہنچے، اتحادی جماعتوں کے ارجمان اور مسلم لیگ (ن)کے ارکان نے وزیراعظم کا استقبال کیا،

یہ بھی پڑھیں  مریم نواز کی صاحبزادی کی صنعتکار چودھری منیر کے صاحبزادے سے منگنی