شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / سینیٹ الیکشن: پنجاب سے تحریک انصاف کے چودھری سرور جیت گئے

سینیٹ الیکشن: پنجاب سے تحریک انصاف کے چودھری سرور جیت گئے

اسلام آباد(پاک نیوز) قومی اسمبلی سمیت ملک کی چاروں صوبائی اسمبلیوں میں سینیٹ الیکشن کے لئے ہونے والی پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے اور ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے۔تحریک انصاف کے چودھری سرور نے سخت مقابلے کے بعد پنجاب سے نشست جیت لی ہے۔اسلام آبادمسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے امیدوار اسد جونیجو اسلام آباد کی جنرل نشست سے کامیاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے 300 میں سے 214 ووٹ حاصل کئے۔ جبکہ ان کے حریف پیپلز پارٹی کے راجہ عمران نے 45 اور تحریک انصاف کی کنول شزیب نے 32 ووٹ لئے۔ پنجابدوسری طرف پنجاب کی 12 نشستوں میں سے 11 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں۔ جبکہ ایک نشست پر تحریک انصاف کا امیدوار کامیاب ہوا ہے۔ پنجاب سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کے نام
اسحاق ڈار، ٹیکنوکریٹ نشست
آصف کرمانی، جنرل نشست
ہارون اختر، جنرل نشست
سعدیہ عباسی، خواتین کی مخصوص نشست
نزہت صادق، خواتین کی مخصوص نشست
کامران مائیکل، اقلیت کی مخصوص نشست
حافظ عبدالکریم، ٹیکنوکریٹ نشست
مقبول احمد، جنرل نشست
مصدق ملک، جنرل نشست
زبیر گل، جنرل نشست
رانا محمود الحسن، جنرل نشست
چودھری سرور، جنرل نشست
یپلز پارٹی نے سندھ سے سینیٹ انتخابات میں اکثریت حاصل کرلی ہے۔
سندھ سے کامیاب ہونے والے امیدوار
انور لعل، اقلیت کی مخصوص نشست
کرشنا کوہلی، خواتین کی مخصوص نشست
سکندر میندھرو، ٹیکنوکتیٹ نشست
رضا ربانی، جنرل نشست
مولان بخش چانڈیو، جنرل نشست
مصطفیٰ نواز، جنرل نشست
امام دین، جنرل نشست
بلوچستان،بلوچستان کی 11 نشستوں کے لئے 23 امیدوار میدان میں تھے۔
بلوچستان سے کامیاب ہونیوالے امیدواروں کے نام
انوار الحق کاکڑ، جنرل نشست
خدا بابر بلوچ، جنرل نشست
احمد خان، جنرل نشست
مولانا فیض محمد، جنرل نشست
صادق سنجرانی، جنرل نشست
فاٹا
سینیٹ انتخابات میں فاٹا سے تعلق رکھنے والے چار سینیٹرز منتخب ہوگئے ہیں۔ منتخب ہونےوالوں میں ہدایت اللہ، ہلال الرحمن، شمیم آفریدی اور مرزا آفریدی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  محکمہ تعلیم ساہیوال میں سیکورٹی کے نام پربندوقوں کی خریداورفرضی بلوں کے زریعے لاکھوں روپے خرد برد کرنے کا انکشاف