شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / کتنے اراکین اسمبلی نے سینٹ کے الیکشن میں ووٹ نہیں ڈالا؟ نام سامنے آگئے

کتنے اراکین اسمبلی نے سینٹ کے الیکشن میں ووٹ نہیں ڈالا؟ نام سامنے آگئے

اسلام آباد (پاک نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سینٹ انتخابات میں ووٹ میں حصہ نہیں لیا تو دوسری طرف ان کے علاوہ بھی کئی ارکان اسمبلی نے سینٹ انتخابات میں حصہ نہیں لیا، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سینٹ انتخابات میں حصہ نہ لینے والوں میں کنور نوید جمیل اور ڈاکٹر ناہید کے علاوہ مسلم لیگ ن کے عبدالقادر بلوچ اور جام کمال شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کے طاہر اقبال اور نثار جٹنے بھی ووٹ نہیں ڈالا دونوں مسلم لیگ ن کو خیرباد کہہ چکے ہیں، عمران خان، عارف علوی اور اسد عمر بھی ووٹ ڈالنے کے لیے نہیں آئے، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی ووٹ نہیں ڈالا کلثوم نواز بیماری کی وجہ سے لندن میں ہیں اور اسی وجہ سے وہ اب تک حلف بھی نہیں اٹھا سکی ہیں اس طرح کلثوم نواز بھی سینٹ انتخابات میں شریک نہیں ہوئیں، اس کے علاوہ چوہدری پرویز الہی نے بھی سینٹ انتخابات میں حصہ نہیں لیا

یہ بھی پڑھیں  مسلم لیگ ن کے رہنماظفراقبال جھگڑاہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد منتقل
error: Content is Protected!!