شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ٹیکسلا:اراضی سنٹر ٹیکسلا میں عوام کو بہتر سہولیات میسر ہیں،شہزاد احمد

ٹیکسلا:اراضی سنٹر ٹیکسلا میں عوام کو بہتر سہولیات میسر ہیں،شہزاد احمد

ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی سے)اراضی سنٹر ٹیکسلا میں عوام کو بہتر سہولیات میسر ہیں، سٹاف ایک گھنٹہ اضافی کام کر کے سائلین کے کام انجام دیتا ہے،اس وقت تک پچا س میں سے پنتالیس موضعات کمپیوٹر رائزڈ ہوچکے ہیں،سروس سنٹر آفیشل کی کمی سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا تھا تاہم اب دس می سے چھ کاونٹر پر باقائدہ کام ہورہا ہے،ان خیالات کا اظہار اراضی سنٹر ٹیکسلا کے انچارج شہزاد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ، شہزاد کا کہنا تھا کہ ٹھٹہ خلیل ، گھیلا خورد، واہ ، گوہدو موضع کا ریکارڈ کمپیوٹر رائزڈ کرنے کے لئے تیزی سے کام جاری ہے،جبکہ اسوقت 95 فیصد ریکارڈ درست ہوچکا ہے،جسے اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے،عوام کو سہولیات مہیا کرنے کے لئے اراضی سنٹر ٹیکسلا میں متعین سٹاف ہر روز ایک سے دو گھنٹے اضافی کام کر کے سہوالیات کی دستیابی کے لئے کام کر رہا ہے،انکا کہنا تھا کہ ایگزیکٹیو ٹوکن ابھی تک ضلع کی سطح پر متعارف کرایا جاچکا ہے جبکہ تحصیل سطح پر بھی تیزی سے کام جاری ہے،افرادی قوت کی کمی سے مسائل بڑھ رہے تھے ، دس میں سے چھ کاونٹر ان ورکنگ ہیں جبکہ مزید سروس سنٹر آفیشل ( ایس سی او) کی تعیناتی پر مسائل ختم ہوجائیں گے،نئے سافٹ وئیر سے عوام کو مزید سہولیات بہتر انداز میں میسر آئیں گی۔ادہر شیراز احمد شیرازی ، نوید عباس ، عرفان احمد نے میڈیا کو بتایا کہ اراضی سنٹر میں بلا تفریق اور میرٹ پر کام ہورہا ہے ، رشوت خوری اور دیگر الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:مقدمہ درج ہونے کے پانچ روز بعد بھی ملزمان نہ پکڑے جاسکے
error: Content is Protected!!