شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ٹیکسلا:قوموں کی ترقی میں بنیادی کردار تعلیم کا ہے ،ملک سفیر عالم

ٹیکسلا:قوموں کی ترقی میں بنیادی کردار تعلیم کا ہے ،ملک سفیر عالم

ٹیکسلا ( نا مہ نگار)قوموں کی ترقی میں بنیادی کردار تعلیم کا ہے ،کیونکہ کوء بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا، ضرورت اس امر کی ہے کہ نسل نوکودنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی دی جائے تاکہ وہ معاشرے کے مفید شہری بن سکیں،جدید ریسرچ سے استفادہ حاصل کر کے ہم نسل نو کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرا سکتے ہیں،ان خیالات کا اظہارچئیرمین مثالی سپیرئیر پری کیڈٹ سکول سسٹم ملک سفیر عالم نے مثالی پری کیڈٹ سکول ٹیکسلا کیمپس کے سالانہ نتائج کے سلسلے میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کے دوران کیا ، انھوں نے بہترین کارکردگی پر سکول سٹاف اور سکول پرنسپل میڈم نادیہ کومبارکباد پیش کی ا نکا کہنا تھا کہ واہ ، ٹیکسلا ، حسن ابدال ، ہری پور ، گجر خان ، برہان ودیگر شہروں میں مثالی پری کیڈٹ سکول کی سات برانچیں قائم ہوچکی ہیں، تدرسی نظام میں بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے،انھوں نے اپنی کامیابیوں کو ماں کی دعا قرار دیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقبال فاروقی کا کہنا تھا کہ مثالی سکول کا خاصہ ہے کہ وہ عصری تعلیمی تقاضوں کے ساتھ ساتھ دینی تقاضوں پر بھی عمل پیرا ہے، انھوں نے ملک سفیر عالم کی تعلیمی خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر سکول کے بچوں نے مختلف ٹیبلو پیش کر کے شرکاء سے خوب داد حاصل کی،اس موقع پر پوزیشن ہولڈرز بچوں میں شیلڈز ، میڈلز اور انعامات تقسیم کئے گئے،تقریب تقسیم انعامات میں مختلف سکولوں کے سربراہان، سماجی و تعلیمی شخصیات پروفیسر ہاشم علی خان،پروفیسر ایوب،عامر سعید،اقبال فاروقی چئیرمین مشعل سکول سسٹم ،محسن نقوی، ڈاکٹر سید صابر علی، عرفان احمد کے علاوہ والدین کی کثیر تعداد موجود تھی نظامت کے فرائض شیخ محمد علی ادا کر رہے تھے،

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:پشاور میں سکول کے ننھے بچوں پر دہشتگردوں کا حملہ ظلم و بربریت کی انتہا تھی