شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / ن لیگ نے پنجاب کا جواب خیبرپختونخوا میں دے دیا

ن لیگ نے پنجاب کا جواب خیبرپختونخوا میں دے دیا

پشاور (پاک نیوز) پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی اکثریت ہونے کے باوجود تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری سرور جیت گئے، ان کی جیت مسلم لیگ (ن) کے لیے بہت بڑا اپ سیٹ تھا لیکن اس کے جواب میں مسلم لیگ (ن) تحریک انصاف کے اکثریتی صوبے کے پی کے سے دو نشستیں جیت لیں، کے پی کے کی 11 نشستوں کے غیر حتمی نتائج کے مطابق خیبرپختونخواہ سے خواتین کی ایک نشست پرپی ٹی آئی کی مہر تاج روغانی، دوسری پر پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد کامیاب رہیں۔ٹیکنوکریٹ کی نشست پر تحریک انصاف کے اعظم سواتی اور ن لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار دلاور خان کامیاب ہوئے۔ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی حمایت یافتہ مولانا سمیع الحق کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ انھیں صرف 3 ووٹ ملے۔ جنرل نشستوں پر پی ٹی آئی کے فیصل جاوید، محمد ایوب، فدا محمد خان، جے یوآئی ف کے طلحہٰ محمود، ن لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار پیر صابرشاہ، جماعت اسلامی کے امیدوارمشاق اور پیپلزپارٹی کے بحرمند تنگی کامیاب ہوئے، دوسری طرف ن لیگ نے پنجاب میں سینٹ کی 11 نشستیں مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدواروں کو حاصل ہوئیں اور ایک تحریک انصاف کے چوہدری سرور کے نام ٹھہری، غیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کی 6 جنرل نشستوں کے علاوہ ایک اقلیتی نشست، دو خواتین کی نشستوں اور ٹیکنوکریٹ کی دونوں نشستوں پر بھی کامیاب حاصل کی ہے۔ پنجاب کی ٹیکنو کریٹ کی دو نشستوں پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور حافظ عبدالکریم کامیاب ہوئے۔ پنجاب میں خواتین کی نشست پر سعدیہ عباسی اور نزہت صادق سینیٹر منتخب ہو گئیں، پنجاب سے ن لیگ کے حمایتی کامران مائیکل اقلیتی نشست پر کامیاب ٹھہرے۔ پنجاب سے کامیاب ہونے والے دیگر امیدواروں میں مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امید وار شاہین بٹ، مصدق ملک، زبیر گل، آصف کرمانی، ہارون اختر اور رانا مقبول شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ایشیا کپ: سری لنکا کی افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ
error: Content is Protected!!