پاکستانتازہ ترین

پیریس:اوورسیزپاکستانیوں کو نوازشریف سے بڑی امیدیں ہیں،جاوید اختر

pmlnپیرس (پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے صدر جاوید اختر بٹ ،جنرل سیکرٹری شمروز الہی گھمن اور سینئر نائب صدر شیخ وسیم اکرم نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اوورسیزپاکستانیوں کوبھی وزیراعظم میاں نوازشریف سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔بیرون ملک مقیم پاکستان کے لوگ اپنے ملک میں مختلف شعبہ جات میں انوسٹمنٹ کرنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں تاہم سابقہ حکمران ان کااعتماد بحال کرنے میں ناکام رہے۔ہماری قیادت کی ٹریڈ فرینڈلی اصلاحات سے نیم مردہ قومی معیشت ایک بار پھرتازہ دم ہوجائے گی ۔وزیراعظم میاں نوازشریف نے ایک ماہرمعیشت کی طرح دوررس اصلاحات کی بدولت مقامی وبیرونی سرمایہ کاروں کارخ پاکستان کی طرف موڑدیا ہے ۔مسلم لیگ (ن) کی شاندار جیت سے پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کوتقویت ملی اورسرمایہ کاروں کااعتماد بحال ہوا ہے۔بیرونی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری پرراغب کرنے کیلئے توانائی بحران اوربدامنی کاسدباب ناگزیر ہے اوریہ دونوں اہم کام وزیراعظم میاں نوازشریف کے ہاتھوں انجام پائیں گے۔ انھوں نے مزید کہاکہ پاکستان کومقامی وبیرونی سرمایہ کاروں کیلئے جنت بنانا مسلم لیگ (ن) کے قومی ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔ حالیہ انتخابات میں شکست سے دوچارہونیوالی پارٹیاں نومنتخب حکومت کوبلیک میل کرنے اورجمہوریت کویرغمال نے سے گریزکریں کیونکہ ہماری کسی شعبدہ باز سے ڈرنے والی نہیں ۔باشعورعوام نے مسلم لیگ (ن) کومینڈیٹ دیا ،تاریک انصاف کی طرف سے ہمارے مینڈیٹ کامذاق اڑاناقابل برداشت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح میاں شہبازشریف نے خادم عوام کی حیثیت سے 2008ء سے2013ء تک عوام کی ویلفیئر کیلئے دن رات کام کیا اس طرح اب پنجاب میں2013ء سے2018ء تک تعمیروترقی کے سواکچھ نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: ضلع میں امن کے لئے علماء مشائخ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں . ڈی سی او قیصر سلیم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker