پاکستانتازہ ترین

ویڈیو میں جو الفاظ دہرائے وہ میرے نہیں ، نہال ہاشمی

اسلام آباد(بیوروچیف)سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں نہال ہاشمی کی نظرثانی اپیل پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیا آپ سپریم کورٹ کے بھی وکیل ہیں ، آج آپ کو کالے کوٹ میں دیکھ کر شرمندگی ہوتی ہے ، ایسے شخص کو وکالت کا حق نہیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا نہال ہاشمی صاحب ! یہ دوسرا واقعہ کیسے ہو گیا ؟ آپ کی ویڈیو ابھی عدالت میں چلاتے ہیں ، آپ ویڈیو میں اپنی باتیں خود سن لیں۔ نہال ہاشمی نے کہا ویڈیو میں جو الفاظ دہرائے وہ میرے نہیں تھے ، میں نے ساری زندگی اونچی آواز میں بات نہیں کی ، ٹریفک جام میں وکلا مل گئے تھے ، میں نے وکلا سے کہا جیل میں لوگ گالیاں دیتے تھے ، میں نے جو جیل میں سنا وہی دہرایا، میں ذہنی طور پر پریشان تھا۔ چیف جسٹس نے کہا یہ سب کا وطیرہ بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker