شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / مصطفی آباد:تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے دونوں حلقوں سے الیکشن لڑوں گی،مزمل مسعود بھٹی

مصطفی آباد:تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے دونوں حلقوں سے الیکشن لڑوں گی،مزمل مسعود بھٹی

صطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے دونوں حلقوں سے الیکشن لڑوں گی، ن لیگ کی طرف سے ہمیں نقصان دینے کےلئے بنائی گئی حلقہ بندیاں ہمارے حق میں ہیں، دونوں حلقوں میں آنے والے دیہات میں ہمارے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہیں، آئندہ الیکشن میں دونوں حلقوں سے ہماری کامیابی یقینی ہے،دونوں حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ عوام کے پر زور اسرار پر کر رہے ہیں، حلقہ پی پی 175اور حلقہ پی پی 176کی عوام کو مایوس نہیں کریں گے، ان خیالات کا اظہارتحریک انصاف کی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی مزمل مسعود بھٹی نے پریس کلب مصطفی آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ حلقہ پی پی 175کے تمام دیہات میں بھر پور ورک کیا ہے، اور حلقہ کی عوام ہمارے خاندان سے محبت کرتے ہیں اور صبح سے مجھے حلقہ کی عوام دونوں حلقوں سے الیکشن لڑنے کا مشورہ دے رہے ہیں، میرا جینا مرنا حلقہ کی عوام کےلئے ہے، انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑوں گی، انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ ن طرف سے من مرضی کی حلقہ بندیاں ظالمانہ اقدام ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،مرضی کی حلقہ بندیاں ہمیں نقصان دینے کےلئے بنائی گئی انہیں چیلنج کریں گے، دونوں حلقوں سے تحریک انصاف کے ٹکٹ سے الیکشن لڑوں گی اور کامیابی حاصل کروں گی،

یہ بھی پڑھیں  جماعت اسلامی کا خیبرپختونخواکے وزراء کے ناموں کا اعلان