شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پی ایس ایل میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

پی ایس ایل میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

شارجہ(نمائندہ سپورٹس)پاکستان سپر لیگ میں آج ایک نہیں دو میچ  کھیلیں جائیں گے۔ پہلا مقابلہ اسلام آباد اور لاہور جبکہ دوسرے میچ میں کراچی اور کوئٹہ کی ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی۔ پی ایس ایل تھری کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور آج ایونٹ میں ڈبل ایکشن ہوگا۔ کرکٹ دیوانوں کو آج 2 میچ دیکھنے کو ملیں گے، پہلے مقابلے میں لگاتار ناکامیوں کا شکار لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ شام ساڑھے چار بجے مد مقابل ہوں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں یونائیٹڈ کو سپر اوور میں فتح ملی تھی۔ دِن کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا چیلنج درپیش ہوگا۔ سپر لیگ کے اس سپر مقابلے کے لئے میدان رات 9 بجے سجے گا۔ پی ایس ایل تھری میں کراچی کنگز کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو انیس رنز سے ہرا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  جمبر: پی ٹی سی ایل پتوکی کے ملازم ظفر کی نااہلی کی وجہ سے صارف کو ناجائز بل پڑگیا