پاکستانتازہ ترین

مصری فوج کی بغاوت،صدرمرسی برطرف، آئین معطل

marciقاہرہ(ڈیکس رپورٹر)مصری فوج نے بغاوت کرتے ہوئے منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی کو برطرف کر کے اقتدار پر قبضہ کرلیا ہے۔ صدر ڈاکٹر محمد مرسی کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے برطرف کر کے فوج کی زیر نگرانی منتقل کیا گیا۔ مصری فوج کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور اخوان المسلمون کی اعلیٰ قیادت کو فوج نے گرفتار کرلیا ہے۔ ادھر مصر کی آئینی عدالت کے سربراہ کو ملک کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیاہے۔ مصری آرمی چیف نے کہا ہے کہ مرسی عوامی توقعات پوری کرنے میں ناکام رہے، عوام نے ہمیں مدد اور تحفظ فراہم کرنے کے لئے بلایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی آئین عارضی طور پر معطل کرکے ٹیکنو کریٹس پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے گی جو آئین کا جائزہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن سیاست سے دور رہیں گے، فوج اور پولیس ملک میں کسی بھی پرتشدد کارروائی سے نمٹے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button