شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پھولنگر:مظلوم عوام متحد ہوکر جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،حاجی رمضان

پھولنگر:مظلوم عوام متحد ہوکر جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،حاجی رمضان

بھائی پھیرو(نامہ نگار) جماعت اسلامی ضلع قصور کے تمام حلقوں سے انتخاب لڑے گی ۔متحدہ مجلس عمل کی سیاسی جماعتوں اور اچھی شہرت کے حامل امیدواروں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے دروازے کھلے رکھے جائیں گے۔ مظلوم عوام متحد ہوکر جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تو ملک بھر سے کرپٹ حکمرانوں،قبضہ گر وپوں ،چوروں ، ڈاکوؤں اور رشوت خوروں کا خاتمہ کر دیں گے ۔عوام مہنگائی اور بے روزگاری کے ذمہ دار حکمرانوں سے نجات کیلیے جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت کا ساتھ دیں۔
ان خیالات کا اظہارحلقہ این اے 140 کے جماعت اسلامی کے امیدوار رحاجی محمد رمضان نے اپنی انتخابی مہم شروع کرتے ہوئے مختلف دیہات میں عوام ،معززین علاقہ ،صحافیوں ،تاجروں،کے اجتماعات سے خطاب کرتے کیا انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی ،بے روزگاری کے ذمہ دار حکمرانوں سے اکتا چکے ہیں۔جگہ جگہ قبضہ گروپوں نے لاکھوں ایکڑ سرکاری اور غیر سرکاری زمینیں ہڑپ کر رکھی ہیں،تھانوں ، کچہریوں ،عدالتو ں،سرکاری دفاتر میں انصاف کے حصول کیلیے جانے والوں کو دھکے ملتے ہیں ۔مظلوم لوگ اگر جماعت اسلامی کی دیاند دار،خدا خوف اور نڈر قیادت کا ساتھ دیں تو ہم پاکستان کو کرپشن سے پاک کرکے پاکستان کو دنیا بھر میں ریاست نبوی کی طرح امن کا گہوارہ بنا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دیے ہیں۔کشکول توڑنے کے دعوے کرنے والوں نے بڑا کشکول لیکر قوم کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے اور،،قرض اتارو ملک سنوارو،،کے نعرے لگانے والوں نے ملک کو مزید قرضوں میں جکڑ دیا ہے۔لوڈشیڈنگ پہلے سے کئی گنا بڑھ چکی ہے جس وجہ سے ہزاروں فیکٹریاں بند ہوجانے سے لاکھوں مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں جن لوگوں نے حکمرانوں کو ووٹ دیے اب وہی لوگ جھولیاں اٹھا اٹھا کر موجودہ حکمرانوں کو بد دعائیں دے رہے ہیں ۔ ہم ہر مظلوم کے ساتھی ہیں کیونکہ مظلوم اور غریب کی خدمت کرنا سنت نبوی ہے ۔جماعت اسلامی کے کارکنوں کو چاہیے کہ وہ گھر گھر پھیل جائیں اور عوام کو سمجھائیں کہ قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل کرنے ہی میں ہم دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ حکمرانوں سے اکتا چکے ہیں اس لیے آئیندہ قومی انتخابات میں حکمران پارٹی کو شکست فاش ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ضلع قصور کے تمام قومی اور صوبائی حلقوں سے انتخاب لڑے گی ۔متحدہ مجلس عمل کی سیاسی جماعتوں اور اچھی شہرت کے حامل امیدواروں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے دروازے کھلے رکھے جائیں گے

یہ بھی پڑھیں  ہم نے ہزار سال حکومت کی آپ سو سال تو پورے کریں!