پاکستانتازہ ترین

پنجاب حکومت نے 10سال کے دوران کچھ نہیں کیا ،اپنی ناکامی کا بھی اشتہار دیں،چیف جسٹس

اسلام آباد(بیوروچیف) چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ 10 سال میں کچھ نہیں کیا، حکومت اپنی ناکامی کا بھی اشتہار دے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالتی معاون نے بتایا کہ ملتان کا گندا پانی 297 ملین گیلن ہے ، محمود بوٹی کے پلانٹ کی قیمت 9 ارب روپے ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ لوگوں کی زندگی موت کا معاملہ ہے اورنج ٹرین پر 180 بلین لگادیے گئے لیکن صحت پر نہیں لگائے گئے صحت تو آپ کی ترجیح ہی نہیں ہے مجھے کہا گیا کہ ہسپتال نہ جاﺅں، کیوں نہ جاﺅں؟ سروسز ہسپتال میں لوگ آہ وہ بکا کر رہے تھے، پنجاب حکومت نے گزشتہ 10 سال میں کچھ نہیں کیا، حکومت اپنی ناکامی کا بھی اشتہار دے ۔ عدالت نے چیف سیکرٹری سے گندے پانی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!