تازہ ترینعلاقائی

ایشیا میں ایام کے لحاظ سے سب سے بڑا بھائی پھیرو کا مشہور جھنڈا بردارمیلہ ’’ جماعتاں ‘‘شرو ع

بھائی پھیرو(نامہ نگار)ایشیا میں ایام کے لحاظ سے سب سے بڑا بھائی پھیرو کا مشہور جھنڈا بردارمیلہ ’’ جماعتاں ‘‘شرو ع ۔ سیالکوٹ سے اٹھارہ فروری کو چلنے والے قافلے تیرہ مارچ کو آستانہ عالیہ حضرت داؤد بندگی کرمانی کے عرس میں پہنچین گے ۔عقیدت مندوں کا ہزاروں افراد پر مشتمل قافلہ رنگ برنگے جھنڈے اُٹھائے سینکڑوں میل پیدل سفر کرتا جب بھائی پھیرو پہنچا تو سٹی پولیس کی دوکانوں اور کھیل تماشوں پر پابندی کی وجہ سے ماضی میں ہونے والی رونقیں ماند پڑ چکی تھیں ۔ تفصیلات کے مطابق صدیوں پہلے شروع ہونے والا روایتی میلہ جماعتاں کا ہزاروں افراد پر مشتمل قافلہ سینکڑوں میل پیدل سفر کرتے ہوئے بھائی پھیرو پہنچ گیا ۔ قافلہ میں شامل سینکڑوں افراد نے رنگ برنگے بڑے بڑے جھنڈے اُٹھا رکھے تھے اور ملنگوں کی ٹولیاں پاؤں میں گھنگروں باندھے ڈھول کی تھاپ پہ رقص کر رہی تھی ۔ ملتان روڈ پر اس دفعہ سٹی پولیس نے دوکانوں،کھیل تماشے والوں اور بچوں کیلیے کھیلنے والے پنگھوڑوں پر پابندی کی وجہ سے میلے کی رونقین ماند پڑ چکی تھیں ۔جماعتوں میں شامل ملنگوں کا کہنا تھا کہ صدیوں بعد اس میلے کے موقعے پر سیکورٹی کے نام پر پابندیوں سے میلے کا رنگ پھیکا پھیکا تھا۔ روایت ہے کہ یہ میلہ صدیوں پہلے شروع ہوا اور اس کے قافلے سینکڑوں میل دور ضلع گجرات سے پیدل چل کر کئی دنوں کی مسافت کے بعد راستے میں ہر پندرہ میل کے پڑاؤ کرتے ہوئے ضلع اُوکاڑہ کے قصبہ شیر گڑھ کے دربار بابا داؤد بندگی تک پہنچتے ہیں جہاں پر یہ میلہ تین دن تک جاری رہتا ہے ، وہاں عقیدت مند نعت خوانی ، قوالیوں ، دھمالوں اور رقص کے ذریعے دربار پر اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں ۔ اور اس میلے میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ شامل ہوتے ہیں ۔ بھائی پھیرو میں یہ قافلہ رات کو قیام کرتا ہے جہاں پر درس بابا شیر بہادر کے جانشین قافلے میں شامل ہزاروں افراد کو لنگر کھلاتے ہیں ۔ رات بھر کھیل تماشا کرنے والے گوئیے اور گلوکار گانا گا کر لوگوں کا دل بہلاتے ہیں اوردس مارچ کو یہ قافلہ بہڑ وال کیلیے روانہ ہوگا ۔اٹھارہ مارچ کویہ میلہ دربار حضرت داؤد بندگی میں چھ دن قیام کے بعد اختتام پزیر ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں  چھبیس ہزار سات سو تیرہ روپے ،اور خرچے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker