شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / سنجھورو:25سالہ نوجوان نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قتل۔ ایک شخص زخمی۔

سنجھورو:25سالہ نوجوان نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قتل۔ ایک شخص زخمی۔

سنجھورو (نامہ نگار)25سالہ نوجوان نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قتل۔ ایک شخص زخمی۔تفصیلات کے مطابق سنجھورو  کے نزدیک  8میل کے مقام پر25سالہ نوجوان امیر علی رندکو نامعلوم مسلح موٹر سائکل سوار افراد نے رکشہ سے اتار کر فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔ جبکہ فائرنگ سے ایک شخص مور بھٹی زخمی ہوگیا۔مقتول کی لاش کو سنجھورو تعلقہ اسپتال لایا گیا ۔ پولیس نے قانونی کاروائی کرنے اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔ جبکہ با خبر زرائع کے مطابق قتل کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے۔دوسری جانب پولیس نے کیس داخل کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائی شروع کر دی ہے

یہ بھی پڑھیں  فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کا لائن آف کنٹرول پر دھرنا