شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ٹیکسلا:نوجوان جدید ذرائع کوپاکستان کی ترقی وخوشحالی اور اسلام کے فروغ کیلئے استعمال کریں ،میاں مقصود

ٹیکسلا:نوجوان جدید ذرائع کوپاکستان کی ترقی وخوشحالی اور اسلام کے فروغ کیلئے استعمال کریں ،میاں مقصود

ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی سے )امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب میاں مقصوداحمدنے کہاہے کہ نوجوان جدید ذرائع کوپاکستان کی ترقی وخوشحالی اور اسلام کے فروغ کیلئے استعمال کریں عام انتخابات میں سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کا اہم کردارہوگا ،یونین کونسل اوروارڈ سطح پرنوجوانوں کی ٹیمیں بنائیں اورانھیں اسلامی پاکستان کا سفیربناکرمثبت ورکنگ پرآمادہ کریں ،ہماری سب سے بڑی قوت اخلاق ہے ہم نبی اقدس ﷺکے مشن کولے کراٹھے ہیں ہمارا اخلاق وکردارنبی ؐکی طرح ہونا چاہیے ۔ان خیالا ت کااظہارانھوں نے مرکز تحریک محنت پاکستان واہ کینٹ میں جماعت اسلامی پنجاب شمالی کی سوشل میڈیا ورکشاپ برائے الیکشن 2018ء کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مرکزی ڈائریکٹرآئی ٹی شمس الدین امجد،صوبائی ڈائریکٹرمیاں محمدزمان ،ٹرینراخترعباس ،امرائے اضلاع شمس الرحمن سواتی،عارف شیرازی سمیت دیگرذمہ داران نے بھی خطاب کیا ۔ورکشاپ کے دوران شرکاء کوٹیکنیکل ٹریننگ بھی دی گئی۔اس موقع پربہترین سوشل میڈیا کارکردگی پرتین اضلاع کے ڈائریکٹرزکواعزازی شیلڈزبھی دی گئیں۔ میاں مقصوداحمد نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کے کارکن کی انفرادیت ہونی چاہیے گالی گلوچ اورالزامات ہمارا کلچراورپالیسی نہیں ،ہربات کا جواب دینا ضروری نہیں ہوتا ،اگرجواب ناگزیرہوتواخلاقیات کے دائرہ کارکوملحوظ رکھا جائے ۔ شمس الدین امجد نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہمیں دوسروں کے ٹرینڈ کے ساتھ نہیں بہنا بلکہ انھیں اپنا ٹرینڈ دینا ہے ،جماعت اسلامی کا بیانیہ دوسرو ں کی برائی نہیں بلکہ اپنی خوبی اور اچھائی کی سیاست کرنا ہے ۔ہمارے منتخب نمائندوں نے ہمیشہ اپنا آپ منوایا ،خیبر پختونخواکی حالیہ حکومت کی اصلاحات کاسہرا جماعت اسلامی کے سینئروزیرعنایت اللہ خان کے سرجاتا ہے جوپولیس،بلدیات سمیت 10کمیشنز کے سربراہ تھے اور انھوں نے صوبائی اسمبلی سے قانون سازی کے ذریعے صوبے کے عوام کو ریلیف دیا

error: Content is Protected!!