شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری

لاہور(پاک نیوز)محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ پنجاب میں محکمہ اسکول ایجوکیشن نے گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کردیا، جس کے بعد سرکاری اورنجی اسکولوں میں چھٹیاں یکم جون کے بجائے 8 جون سے ہوں گی جب کہ تعطیلات 14 اگست کے بجائے 10 اگست تک ہوں گی۔سیکرٹری اسکول ایجوکیشن اللہ بخش کے مطابق اگرمئی میں موسم زیادہ گرم ہوا توشیڈول میں ردوبدل کیا جاسکتا ہے اوررمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات کارصبح 7:00 بجے 11 بجے تک ہوں گے۔واضح رہے کہ رواں سال پاکستان میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 15 یا 16 مئی کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:لین دین کے تنازعہ پر چھریوں کے وارسے ایک شخص شدید زخمی