پاکستانتازہ ترین

مسلم لیگ(ق) سندھ کے صدر غوث بخش مہرفنکشنل لیگ میں شامل

imagesکراچی(ڈیسک رپورٹر) مسلم لیگ(ق) سندھ کے صوبائی صدر غوث بخش مہر اور ان کے صاحبزادے شہریارمہرنے مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ کراچی میں مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں آئندہ پیپلز پارٹی مخالف حکومت بننے کی ہوا چل پڑی ہے تاہم اس سلسلے میں کوئی جلد بازی نہیں کریں گے۔ مسلم لیگ فنکشل صورت حال پر پوری طرح نظر رکھے ہوئے ہے یہی وجہ ہے کہ سیاسی میدان میں سرکردہ افراد ان کی جماعت میں شامل ہورہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  سیاسی اتحاد کے لئے متحدہ قومی موومنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ پیر پگارا نے مزید کہا کہ کرپشن اور لوٹ کھسوٹ نے عوام کو بددل کردیا ہے جہاں خاکروب کی نوکری ڈھائی لاکھ میں فروخت ہو تو اس ملک کا کیا حال ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  سندھ ہائیکورٹ کا ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker