شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:فیلڈاسسٹنٹس محکمہ زراعت کا سروس سٹرکچر بنایا جائے اور اپ گریڈیشن کی جائے،کرم رضا

بھائی پھیرو:فیلڈاسسٹنٹس محکمہ زراعت کا سروس سٹرکچر بنایا جائے اور اپ گریڈیشن کی جائے،کرم رضا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)فیلڈاسسٹنٹس محکمہ زراعت کا سروس سٹرکچر بنایا جائے اور اپ گریڈیشن کی جائے اور دیگر درپیش مسائل حل کیے جائیں۔پچیس مارچ تک مطالبات نہ مانیں گئے تو کا چھوڑ ہڑتال کردیں گے ۔ کرم رضا جنرل سیکرٹری،تفصیلات کے مطابق فیلڈاسسٹنٹ کے گذشتہ روز ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کرم رضا جنرل سیکرٹری فیلڈاسسٹنٹس ایمپلائز یونین محکمہ زراعت پنجاب رجسٹرڈ نے کہا ہے کہ فیلڈاسسٹنٹس و زراعت انسپکٹرز کا سروس سٹرکچر بنایا جائے اور اپ گریڈیشن کی جائے۔ علاوہ ازیں دیگر جائز مطالبات حل کیے جائیں۔جس کیلئے ارباب اختیار کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے اگر 25 مارچ 2018 تک سروس سٹرکچر کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل حل نہ کیے گئے تو پہلے مرحلہ میں توسیع 2.0 کا کام پنجاب بھر میں معطل کر دیا جائیگا اور اگلا لائحہ عمل جاری کیاجائیگا

error: Content is Protected!!