شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / شہبازشریف مسلم لیگ(ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب

شہبازشریف مسلم لیگ(ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب

اسلام آباد(بیوروچیف)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شہبازشریف کو پارٹی کا مستقل صدر منتخب کر لیا گیا ۔نجی ٹی اے آر وائی کے مطابق ان کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذاات نامزدگی جمع نہیں کرائے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں شہبازشریف کو مسلم لیگ(ن) نے پارٹی کا مستقل صدر منتخب کر لیا ہے ،ان کے مقابلے میں کسی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کو مسلم لیگ(ن)کے صدر کے عہدے کیلئے نااہل قرار دیا تھا جس کی وجہ سے یہ سیٹ خالی تھی ۔اس سے پہلے شہبازشریف کو پارٹی کا عبوری صدر بنایا گیا تھا لیکن آج انہیں مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں مسلم لیگ(ن) کا مستقل صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ذاتی طور پر والدہ کا قاتل پرویز مشرف کو سمجھتا ہو،بلاول زرداری