شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / عمران خان پر جوتا پھینکنے کی ناکام کوشش

عمران خان پر جوتا پھینکنے کی ناکام کوشش

گجرات (ڈیسک نیوز) ٹانڈہ میں عمران خان کی جانب جوتا اُچھالنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا، عمران خان بال بال بچ گئے، جوتا علیم خان کو جا لگا، کارکنوں نے نوجوان کی دھلائی کر دی۔سیاسی رہنماؤں پر جوتا پھینکنے کا سلسلہ چل پڑا ہے، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے بعد عمران خان پر بھی جوتا پھینکنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ٹانڈہ میں خان کی جانب جوتا اُچھالنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ عمران خان جوتے سے بال بال بچ گئے، جوتا علیم خان کو جالگا۔ نوجوان کو ورکرز نے پکڑ کر دھلائی شروع کر دی تو پولیس نے لاٹھی چارج کر کے حالات کو کنٹرول کیا۔ ملزم نے اعتراف کیا خان کو جوتا مارنا چاہتا تھا مگر جوتا ایک خاتون کو جا لگا۔

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو:واپڈا کی اوور ریڈنگ کے خلاف شہریوں کا احتجاج