تازہ ترینعلاقائی

قصور:ڈسٹرکٹ پریس کلب میں یومِ پاکستان کی تقریب ، کیک کاٹا گیا ، ملکی سلامتی کیلئے دعائیں

قصور(عطاء محمدقصوری/اصغرانصاری) ڈسٹرکٹ پریس کلب میں یومِ پاکستان کی تقریب ، کیک کاٹا گیا ، ملکی سلامتی کیلئے دعائیں،وطنِ عزیز کو قائد اعظم محمدعلی جناح ؒ کا پاکستان بنائیں گے، صدر سردار شریف سوہڈل ،چےئرمین الحاج شوکت نقشبندی، جنرل سیکرٹری عطاء محمدقصوری کا خطاب ، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے میٹنگ ہال میں پاکستان ڈے پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جسمیں سردار شریف سوہڈل ، چےئرمین الحاج شوکت نقشبندی، عطاء محمد قصوری نے یومِ پاکستان کی اہمیت پر اپنے خطاب میں ملک کے لئے عملی کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا تقریب میں ذوالفقار حیدرخان نائب صدر ڈی پی سی ،مہرافضال احمدفنانس سیکرٹری،حافظ ظہیراحمدسیکرٹری انفارمیشن،عظیم دانشور باؤ محمدارشد انصاری،ملک حاجی آصف علی سیکرٹری تقریبات چونیاں سے محمدرمضان خان ، سردار سہیل اصغر سدھا ایڈووکیٹ ،مہرفاروق عالم چےئرمین میڈیا ویلفےئر فاؤنڈیشن، امجداسحاق ، مہرمنشاء ندیم،سیدزین شاہ،سید خرم شاہ،علی عمران ،بابر علی کمبوہ،شفیق بھٹی،اطہرقصوری،ڈاکٹرظفراقبال،مہرکاشف،مظفرقادری ، و صدر موبائل ایسوسی ایشن ،سرمدشریف سوہڈل،ودیگر نے شرکت کی،دریں اثناء انجمن تاجران اڈا للیانی قصور کے صدر لالہ محمد صادق گجر کے زیر صدارت بھی تقریب 23مارچ منعقد ہوئی جس میں لیبر،مزدوروں کے علاوہ تاجران،شہریوں،نے شرکت کی ،لالہ محمد صادق گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جس دو نظریے پر حاصل کیا گیا تھا ،قائد اعظم محمد علی جناح کا وہ خواب پورا نہیں ہوا ،اور ملک کی صورت حال انتہائی بگڑ کر رہ گئی ہے ،موجودہ وقت کا تقاضہ ہے کہ ملک کو سنبھالا دینے کیلئے افواج پاکستان کے جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہاتھ مظبوط کئے جائیں ،تقریب میں شہدائے وطن کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی جبکہ ڈسٹرکٹ جیل قصورمیں یوم پاکستان کے موقع پرتقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری عبدالواحد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل قصور سید بابر علی ‘ڈپٹی سپریٹنڈنٹس اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری عبدالواحد نے کہا کہ 23مارچ 1940ء کو لاہور کے تاریخ منٹو پارک سے شروع ہونے والی تحریک قیام پاکستان کا باعث بنی اور آج کا دن تاریخی اعتبار سے بڑی اہمیت کا حامل ہے ہمیں آج یہ عہد کرنا ہے کہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے

یہ بھی پڑھیں  پتوکی اور گرد و نواح میں جشن عید میلاد النبی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker