تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:فائنل انتخابی فہرستیں ڈسپلے سینٹروں پر آ ویزاں نہیں کیں گئیں

بھائی پھیرو(نامہ نگار) فائنل انتخابی فہرستیں ڈسپلے سینٹروں پر آ ویزاں نہیں کیں گئیں ۔عوام کو نئے ووٹ بنوانے اور تبدیل کرانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔الیکشن کمیشن کے ناقص انتظامات پر جماعت اسلامی اور دیگر لوگوں کا احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق فائنل انتخابی فہرستیں قانون کے مطابق کئی ڈسپلے سینٹروں پر آ ویزاں نہیں کی گئیں اور نہ ہی نظر ثانی افسروں کے ناموں کی مناسب تشہیر کی گئی ہے جسکی وجہ سے ووٹروں کو اپنے ووٹ بنوانے اور تبدیل کروانے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں ۔جماعت اسلامی کے مقبول حسین ،ریاست علی اور چوہدری اصغر نے چیف الیکشن کمیشن پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ضلع قصور میں الیکشن کے ناقص انتظامات کا فوری طور پر نوٹس لیں اورووٹوں کی نظر ثانی کے عمل کو شفاف اور غیر جانبدارانہ کرانے کے لئے عمل کو عوام کے لئے منصفانہ اور غیر جانبدرانہ کروایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ لوگ ڈسپلے سنٹروں پر دھکے کھا رہے ہیں مگر انتخابی فہرستیں نہ جانے کہاں رکھی گئی ہیں۔عملہ اپنے گھپلوں کو چھپانے کیلیے اس عمل کو خفیہ رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈیف ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نےبھارت کو شکست دیدی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker