شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / فیس بک صارفین اب ذاتی ڈیٹا ڈیلیٹ کرسکیں گے

فیس بک صارفین اب ذاتی ڈیٹا ڈیلیٹ کرسکیں گے

کراچی(پاک نیوز)فیس بک ڈیٹا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ میں نئی پیش رفت ہوئی ہے، فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں صارفین اپنا ذاتی ڈیٹا ڈیلیٹ بھی کرسکیں گے۔ماضی میں کوئی بے وقوفانہ پوسٹ کردی تھی؟؟؟ کوئی ایسی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کردی تھی جس میں آپ بالکل اچھے نہیں لگ رہے؟؟ تو فکر نہ کریں۔سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک نے ڈیٹا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد اپنی ڈائریکشن ٹھیک کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔برطانوی اخبار کے مطابق مارک زکر برگ نے کہاکہ فیس بک صارفین کے لیے نئے آپشنز پر کام کر رہا ہے جس کے بعد اگلے چند ہفتوں میں فیس بک ٹولز کے ذریعے صارفین نہ صرف اپنا مخصوص ڈیٹا بلکہ اپنا پورا اکائونٹ بھی ڈیلیٹ کرسکیں گے۔اس آپشن کے ذریعے معلومات تک محفوظ رسائی اور اکائونٹ مینج کرنے کی سہولت میسر ہوگی۔پوسٹس ، ری ایکشنز ، کمنٹس ،، آپ اپنی ٹائم لائن سے جو کچھ بھی ڈیلیٹ کرنا چاہیں گے ،، فیس بک کا نیا آپشن آپ کو پوری آزادی دے گا۔

یہ بھی پڑھیں  میاں شہبازشریف عوام کے مسائل حل کرنےکے لئے دن رات کوشاں ہیں،رانااقبال سپیکر پنجاب اسمبلی