تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:ہیڈ بلوکی پرمحکمہ انہار کے افسران نے اپنے چہیتے قبضہ گروپوں کونوازنے کیلیے مسجد کے رقبہ میں کمی کردی

بھائی پھیرو(نامہ نگار) ہیڈ بلوکی پرمحکمہ انہار کے افسران نے اپنے چہیتے قبضہ گروپوں کونوازنے کیلیے مسجد کے رقبہ میں کمی کردی۔عوامی ،سماجی ،مذہبی حلقوں کی طرف سے مسجد کو منظور شدہ نقشہ کے مطابق تعمیر کرنے اور سرکاری زمینوں کے ٹھیکوں کی نیلامی میں کروڑوں کے گھپلوں کی تحقیقات کرنے کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ہیڈ بلوکی پر محکمہ انہار کے زیر اہتمام ایک مسجد کی تعمیر کی جا رہی ہے مگر محکمہ کے کرپٹ افسران نے اللہ کے گھر کو بھی نہیں بخشا اور اپنے چہیتے قبضہ گروپ کو نوازنے کیلیے مسجد کے رقبہ میں کمی کرکے با اثر افراد کو سرکاری زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنے کی کھی چھٹی دے دی ہے۔سماجی رہنما توقیر نے کہا ہے کہ مسجد کے رقبہ میں کمی سے مسجد چھوٹی رہ جائے گی اور یہ مسجد مستقبل میں نمازیوں کی ضروریات پوری نہیں کر سکے گی۔مذہبی رہنماؤں اور کئی سماجی رہنماؤں نے مسجد کو نقشہ کے مطابق تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اعلی حکام سے ہیڈ بلوکی میں تعمیرات اور زمین کی نیلامی میں ہونے والے والے کروڑوں کے گھپلوں کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker