شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / جمبر: غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا، اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

جمبر: غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا، اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

جمبر(نامہ نگار)گرمی ابھی ٹھیک طرح سے شروع نہیں ہوئی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا۔جمبر اور گردنواح میں پچھلے کئی روز سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے جبکہ حکومت دعوے کررہے ہی کہ انہوں نے لوڈشیڈنگ تقریباً ختم کردی ہے۔  غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ ہفتے میں دو بار صبح سے شام تک بجلی بند کرنا معمول بن گیا۔ حکومت ایک طرف اعلان کررہی ہے کہ عوام بجلی فراہم کی جائے گی اور صنعتوں کو بجلی فراہمی میں کمی کی جائے گی جبکہ جمبر کے اردگرد تمام صنعتی اداروں کوبلا تعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے۔واپڈا حکام کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے صنعتی اداروں سے سازباز کرکے عوام کے حصے کی بجلی ان  اداروں کی بیچ دی ہے۔ جمبر کی عوام نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور تحقیقات کرے اور عوام کا حصہ عوام دلایا جائے ورنہ مجبوراً عوام کو سڑکوں پر آنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی پریس کلب کے انتخابات میں ’ڈیموکریٹس‘ کا کلین سویپ