تازہ ترینعلاقائی

لاہور:بدقسمتی سے مسلمانوں کوتختہ مشق بنا لیا گیا ہے ۔محمدناصراقبال خان

لاہور(پریس ریلیز) ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،چیف آرگنائزر میاں محمدسعید کھوکھرایڈووکیٹ،مرکزی آرگنائزر نازبٹ، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدورتنویرخان، محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ، ندیم اشرف ،سلمان پرویز،روحی کھوکھر ،مرکزی نائب صدور ناصرچوہان ، ممتازاعوان ،محمدشاہدمحمود ،صدر پنجاب محمدیونس ملک،نائب صدرشبیرحسین ،صدربرطانیہ رانابشارت علی خاں،صدرنیویارک محمد جمیل گوندل، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن ،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو ،صدرفیصل آبادندیم مصطفی اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے مسلمانوں کوتختہ مشق بنا لیا گیا ہے۔برطانیہ بھی مسلمانوں کیلئے محفوظ نہیں رہا، اسلام کیخلاف تعصب اورتشدد بڑھ گیا۔مسلمانوں کے صبر کاامتحان نہ لیا جائے۔اگراقوام متحدہ کے ممبرملک اس کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری نہیں کرتے تواس کاوجودایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔مہذب وہ ہے جو متعصب نہیں،مقتدرقوتیں مسلمانوں کاقتل عام روکنے کیلئے اپناکرداراداکریں ۔مسلمان کمزور نہیں مگروہ مخلص ،مدبراورنڈرقیادت کے فقدان کی قیمت چکارہے ہیں۔ان دنوں پانی کے ضیاع نے دنیا کوپریشان کردیاہے مگر معصوم مسلمانوں کاناحق بہتا خون ان کے نزدیک کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔کفار کے دیس تودرکنار مسلم ملکوں میں بھی مسلمان کی زندگیاں اوران کے بنیادی حقوق محفوظ نہیں ہیں ۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔محمدناصراقبال خان، میاں محمدسعید کھوکھرایڈووکیٹ، نازبٹ اور محمدرضاایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں ہزاروں بیگناہ مسلمان شہیدہوگئے ہیں مگر اس کے باوجود مسلم حکمرانوں نے آپس میں سرنہیں جوڑے ،کسی مسلم لیڈر نے پوری طاقت سے اسرائیل اوربھارت کونہیں للکارا۔ ایک طرف اسلامی ملکوں میں برادرملک شام میں ہونیوالی خونریزی کاسوگ منایاجارہاہے دوسری طرف فلسطین اورکشمیر میں مسلمانوں کی شہادت نے دوبارہ صف ماتم بچھادی ہے ۔انہوں نے کہا کہ برما ،شام ،فلسطین اورجموں وکشمیر میں نہتے مسلمانوں کو موت کے گھاٹ اتار نیوالے درندوں کی گرفت کون کرے گا ۔ اسرائیل نے عزرائیل ؑ کاکام اپنے ہاتھوں میں لے لیاہے ،امریکہ نے خودمذمت کی اورنہ دوسروں کوکرنے دی۔ انہوں نے کہا کہ بیسیوں فلسطینیوں اورکشمیریوں کی شہادت انسانیت اورعالمی امن پرحملے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کی اراضی پرناجائزقبضہ جمائے بیٹھے اسرائیل کوپرامن فلسطینی مظاہرین کے سینوں میں گولیاں پیوست کرنے کاحق کس نے دیا ۔معصوم اورنہتے فلسطینیوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے بدنام زمانہ اسرائیل کو چند مقتدرقوتوں کاآشیربادحاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرعالمی ضمیر زندہ ہوتے معصوم فلسطینی یوں جام شہادت نوش نہ کرتے ۔اسرائیل اوربھارت نے اس بار بربریت کی انتہاکردی کیونکہ انہیں علم ہے دنیا نہیں بولے گی ۔

یہ بھی پڑھیں  وسعت اللہ خان کی وسعستیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker