پاکستانتازہ ترین

قومی سلامتی کے اجلاس میں آرمی چیف بھی موجود ہونگے، چوہدری نثار

nisar ali khanاسلام آباد(بیوروچیف) وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کی پالیسی وضع کرنے کیلئے سیاسی قائدین کا اجلاس اس مہینے کی بارہ تاریخ تک متوقع ہے جس میں آرمی چیف جنرل کیانی کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اجلاس میں آئی ایس آئی اور آئی بی سے متعلق معاملات ہوں گے تو انہیں بھی بلایا جائے گا جبکہ ملکی معاملات میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت سے متعلق پالیسی بھی زیرغور ہے۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری نثار نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے معاملے پر قانون کو مدنظررکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ لندن میں ہے تاہم ہمیں اس حوالے سے باخبررکھا جارہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اوگرا کے سابق چیف توقیرصادق ہو یا کوئی اور، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 6کے تحت مشرف کے ٹرائل کے لئے قائم کمیٹی نے کام شروع کردیا ہے۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے ٹاسک فورس بنادی گئی ہے جنہیں 2ہفتوں کا وقت دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker