شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بابر اعظم ٹی ٹو ئنٹی بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر آگئے

بابر اعظم ٹی ٹو ئنٹی بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر آگئے

دبئی (نمائندہ سپورٹس) پاکستان کے بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ میں دوبارہ دنیا کے نمبر ون بلے باز بن گئے، کالی آندھی کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں ڈیبیو کرنے والے حسین طلعت نے 54ویں پوزیشن کے ساتھ آغاز کیا، شاداب خان ٹاپ رینکڈ پاکستانی باو¿لر بن گئے۔ انہوں نے 10 درجے ترقی پا کر دوسرا نمبر حاصل کیا، محمد عامر 15 درجے چھلانگ لگا کر 12ویں نمبر پر آ گئے، حسن علی نے 10 درجے ترقی کے ساتھ 30واں نمبر پا لیا، محمد نواز بھی لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 53ویں نمبر پر آ گئے، شعیب ملک ٹاپ ٹین آل را?نڈرز میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔بدھ کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشنز میں نمایاں بہتری آئی ہے، بابراعظم 2 درجے ترقی کے ساتھ دوبارہ دنیا کے نمبر ایک بلے باز بن گئی- انہوں نے نیوزی لینڈ کے کولن منرو کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کیا، میکس ویل ایک درجہ تنزلی کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے، شعیب ملک 4 درجے بہتری کے ساتھ 32ویں نمبر پر آ گئے، فخر زمان 15 درجے جمپ لگا کر ٹاپ ففٹی میں شامل ہو گئے، سرفراز احمد 53ویں نمبر پر برقرار ہیں، کالی آندھی کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں ڈیبیو کرنے والے حسین طلعت نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے 54ویں پوزیشن کے ساتھ کیریئر کا آغاز کیابا?لرز میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر برقرار ہیں، پاکستان کے شاداب خان 10 درجے ترقی پا کر دوسرے نمبر پر آ گئے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے عماد وسیم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹاپ رینکڈ پاکستانی با?لر کا اعزاز پا لیا، محمد عامر 15 درجے چھلانگ لگا کر 27ویں سے 12ویں نمبر پر آ گئے، حسن علی 10 درجے اوپر چڑھ کر 40ویں سے 30ویں نمبر پر آگئے، محمد نواز جو کہ سیریز سے قبل ٹاپ 100 با?لرز کی فہرست میں شامل نہیں تھے لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 53ویں نمبر پر ا? گئے، ا?ل را?نڈرز میں گلین میکسویل بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، شعیب ملک ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، انہوں نے نویں پوزیشن سنبھال لی۔

یہ بھی پڑھیں  ایشیاکپ جیتنے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں،مصباح الحق