شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / نایاب ہرن کے شکار کیس میں بھارتی عدالت نے بالی ووڈ سٹار سلمان خان کو سزا سنادی

نایاب ہرن کے شکار کیس میں بھارتی عدالت نے بالی ووڈ سٹار سلمان خان کو سزا سنادی

اسلام آباد (نمائندہ سپورٹس)نایاب ہرن کے شکار کیس میں بھارتی عدالت نے بالی ووڈ سٹار سلمان خان کو سزا سنادی،سیف علی خان، سونالی باندرے، تبو اور نیلم بری۔ تفصیلات کے مطابق نایاب ہرن کے شکار کیس میں بھارتی عدالت نے بالی ووڈ سٹار سلمان خان کو سزا سنا دی ہے۔ کیس کی سماعت جودھ پور کی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں بھارتی اداکار سیف علی خان، سونالی باندرے،تبو اور نیلم کو بری کرتے ہوئے سلمان خان کو سزا کاحکم سنادیا ہے۔ واضح رہے کہ سلمان خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 19 سال قبل 1998 میں راجستھان کی ریاست جودھ پور میں فلم’’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘‘کی شوٹنگ کے دوران اجازت نہ ہونے کے باوجود نایاب کالےہرنوں کا شکار کیا تھا۔ سلمان خان کے ساتھ اس مقدمے میں اداکارہ سونالی باندرے ، تبو ، نیلم اور اداکار سیف علی خان بھی نامزد تھے۔

یہ بھی پڑھیں  یو ٹرن U Turn