تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:تین افراد نے بائیس سالہ لڑکی کو گلے میں پھندا ڈالکر قتل کر دیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو ۔تین افراد نے بائیس سالہ لڑکی کو گلے میں پھندا ڈالکر قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں ڈھلواں میں کرایہ کے مکان میں رہائش پزیر امداد ،امجداور عبدالمجید نے ہم مشورہ ہو کر گزشتہ رات بائیس سالہ طاہرہ کو جکڑ لیا اور امدا د نامی شخص نے اسکے گلے میں پھندہ ڈالکر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔مقتول طاہرہ کے والد محمد رفیق نے تھانہ صدر بھائی پھیرو میں ایف آئی آر نمبر 182/18 زیر دفعہ302 ت پ درج کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ چک 52 تحصیل چشتیاں کا رہائشی ہے اور پانچ ماہ قبل ملزمان امداد ،امجداور عبدالمجیدنے اسکی بیٹی طاہرہ کو اغوا کیا اور اغوا کرکے موضع ڈھلواں میں لے آئے ۔وہ پنچایت کے ذریعے اپنی بیٹی کی واپسی کا تقاضا کرتا رہا مگر ملزمان نے لڑکی واپس کرنے سے انکار کر دیا،گزشتہ رات بھی وہ اپنی لڑکی کو واپس لینے آئے تو انہوں نے دیکھا کہ طاہرہ ان سے اپنے ماں باپ کے پاس واپس جانے کا تقاضہ کر رہی تھی مگر ملزم امجد اور مجید نے اسے بازؤوں اور ٹانگو ں سے پکڑ رکھا تھا جبکہ امداد نے طاہرہ ے گلے میں رسہ کا پھندہ ڈالکر اسے گلا دبا کر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے

یہ بھی پڑھیں  سعودی ولی عہد کل پاکستان آئیں گے، دفتر خارجہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker